شارجہ: ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار درہم جرمانہ ہوگا

February 22, 2021

شارجہ میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار درہم جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ ماحولیات شارجہ نے کہا ہے کہ پرندوں اور سمندری حیات کو نقصان پہنچانے پر 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔ جبکہ سمندری پتھروں اور مٹی کی منتقلی سے آبی حیات کو نقصان پر 10ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔

محکمہ ماحولیات نے مزید کہا کہ قدرتی ذخائر کو نقصان پہنچانے پر بھی 10 ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔ آبی نباتات (پودوں) کو نقصان پہنچانے پر 10 ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔

اسی طرح مٹی، پانی یا قدرتی ذخائر کو آلودہ کرنے پر 50 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔

محکمہ ماحولیاتشارجہ نے کہا کہ اگر قوانین کی خلاف ورزی دوسری بار کی گئی تو جرمانہ دُگنا ہوگا۔