عائشہ عمر نے بھی ’پاوری‘ کرلی

February 23, 2021

پاکستانی پاوری گرل دنانیر مبین کی مختصر وڈیو سے متاثر ہونے والوں میں پاکستان کی ایک اور اداکارہ کا اضافہ ہوگیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے بھی اپنے انداز میں پاوری کر کے مداحوں کو آگاہ کردیا۔

انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیچ سے بہت ہی خوشگوار موڈ میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں ان کے لباس پر دنانیر مبین کا جملہ ’پاوری ہورہی ہے‘ لکھا ہوا ہے۔


عائشہ عمر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ دل میں ہمیشہ پاوری ہورہی ہے۔

عائشہ عمر کی پوسٹ کو کچھ ہی دیر میں 60 ہزار سے زائد لوگوں نے لائک کیا۔