مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے خاتون سمیت 11 افراد زخمی

February 23, 2021

کراچی (ا سٹاف رپورٹر) ملیر میمن گوٹھ شیدی خان گوٹھ کے قریب جائیداد کے تنازع پرڈنڈوں کے وار اور فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جنھیں جناح اسپتا ل منتقل کیا گیا، جہاں فائرنگ سے زخمی ہو نے والے کی شناخت انعام جوکھیو و لد علی مراد جوکھیو کے نام سے ہوئی ہے ۔نیو کراچی لاسی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 40سالہ ہیر زوجہ عبد الواحد زخمی ہو گئی ۔شاہ لطیف ٹاون تھانےکی حدود عثمان خاصخیلی گوٹھ میں جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سےشیرمحمد ،روشن علی ،گلزار علی ،اللہ یار،حضر خاں ، عبدالغنی،در محمد اورعلی مراد زخمی ہو گئے۔