فیصل سبزواری اورخالدہ طیب ایم کیوایم پاکستان کے سینیٹ امیدوارنامزد

February 23, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان نےسینیٹ کے انتخابات میں سندھ کی جنرل نشست پر فیصل سبزواری اور خواتین کی مخصوص نشست پر خالدہ طیب کو ایم کیو ایم پاکستان کا امیدوار نامزد کیا،اس بات کا فیصلہ کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ہونے والے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔