حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل کے دلائل طلب

February 23, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی عدالت نے ہنگامہ آرائی,جلاؤ گھیراؤ،اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور سمیر شیخ کی درخواست ضمانت پر ملزمان کے وکلاء کےدلائل مکمل ہونے پر سرکاری وکیل کے دلائل طلب کر لیے۔ پیر کوانسداد دہشت گردی عدالت نے ہنگامہ آرائی,جلاؤ گھیراؤ، اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد حلیم عادل شیخ اور سمیر شیخ کی جانب سے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔