شمالی وزیرستان، NGO کی گاڑی پر فائرنگ، 4 خواتین سماجی کارکن جاں بحق

February 23, 2021

شمالی وزیرستان،راولپنڈی (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ کے میرعلی پولیس تھانے کی حدود میں دہشت گردوں نے این جی او کی گاڑی پر فائرنگ کرکے 4 خواتین سماجی کارکن کو قتل کردیا، پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے۔ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) کے جاری کردہ بیان کے مطابق چاروں خواتین مبینہ طور پر ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے لیے کام کرتی تھیں جس میں دستکاری کی تربیت دیتی تھیں۔فائرنگ کے بعد حملہ آور گاڑی میں سوار 8 افراد کو اغوا کرکےلے گئے۔پولیس حکام کے مطابق مقتول خواتین کی شناخت ناہید بی بی، ارشاد بی بی، عائشہ بی بی، جویریہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ان کے علاوہ ایک خاتون مریم بی بی اپی گاؤں کے ایک گھر میں داخل ہوجانے کی وجہ سے خوش قسمتی سے فائرنگ سے بچنے میں کامیاب رہیں۔