پرسیورینس‘ کےمشن مریخ پر اترتے وقت کی آواز اور وڈیوجاری

February 23, 2021

امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ کی سطح پر ’پرسیورینس‘ کےاترتے وقت کی آواز اور ویڈیو جاری کر دی ہے ۔

آوازمریخ پر ہلکی ہواچلنےکی ہےجو مشن نے اترتے وقت ریکارڈ کی۔

3 منٹ 25 سیکنڈ کی ویڈیو پیرا شوٹ کھلنے اور مریخ پر دھول کے بادل میں اترنے کی ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ مریخ کی سطح پر مشن ٹھیک اور پرو گرام کے مطابق کام کررہا ہے۔