آسٹرین حکومت کی 3.2 ملین یورو کی لاگت سے کورونا آگاہی مہم

February 24, 2021

ویانا(اکرم باجوہ) حکومت آسٹریا کی جانب سے عوام کی آگاہی کیلئے چلائی جانے والی مہم پر 3.2 ملین یورو لاگت آئی ہے ۔وفاقی حکومت کی اس مہم جس کا نام آپ میری طرف دیکھو ہے کے ذریعے عوام کو کورونا سے متعلق اہم معلومات فراہم کی جارہی ہیں ۔لوگوں سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اقدامات کی حمایت کرنے کا مطالبہ کرنے کے لئے بچے ہاتھی سے متعلق معلومات کی مہم چلائی جارہی ہےاس بچے کو اسپاٹ متعدد میڈیا میں دیکھا جاسکتا ہے۔