یوایس قونصلیٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار

February 24, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد پولیس نے یوایس قونصلیٹ پرحملے کی منصوبہ بندی کرنےاورجیل سےفرار دہشت گردوں کو پناہ فراہم کرنے والے 2مبینہ دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا ۔ایس ایس پی سینٹرل مرتضیٰ تبسم کے مطابق گرفتاردہشت گردوں میں اظہرالدین عرف ماما عرف مظہراورمحمدگبول عرف جمشیدعرف ادا شامل ہے۔دونوں دہشت گردوں سے ایک کلاشنکوف اور دستی بم برآ مد کیاگیا ۔