تیل کی منڈیوں کے استحکام کیلئے پرعزم ہیں، سعودی عرب

February 24, 2021

سعودی عرب نے تیل کی منڈیوں اور عالمی سطح پر تیل کی فراہمی کے لیے استحکام کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران شریک وزرا کی کونسل نے کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے، توانائی کی حفاظت اور مارکیٹ کے توازن میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار اور ویکسین کی پیشرفت کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں شدت پسندوں کے سرحد پار ہونے والے حملوں کی مذمت بھی کی گئی۔