آنجہانی گلوکار کی گود میں کپل کی بیٹی، کامیڈین نے ویڈیو شیئر کردی

February 24, 2021


بھارتی کامیڈین کپل شرما نے آنجہانی پنجابی گلوکار سردول سکندر کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کپل کی بیٹی کو گود میں لیے گنگنا رہے ہیں۔

سردول سکندر لوہری کے ایونٹ پر کپل کی بیٹی کو گود میں لیے گانا گارہے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے ایک پیغام جاری کیا، جس میں انھوں نے ویڈیو کے ساتھ ایک پیغام بھی لکھا۔

کپل نے لکھا کہ یہ ایک بہترین انسان کی بہترین یاد ہے، یہ میری بیٹی ہے جہاں لوہری کے موقع پر سردول پاجی اور ان کے اہلِ خانہ میری بیٹی کے لیے آئے۔

ساتھ میں بھارتی کامیڈین نے یہ بھی لکھا کہ انھوں نے سوچا نہیں تھا کہ یہ ان کی اور سردول کی آخری ملاقات ہے۔

کپل شرما نے آخری میں یہ بھی لکھا کہ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ سردول سکندر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ اسپتال میں زیرِ علاج تھے، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔