• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورا فتیحی بالی ووڈ میں اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرکے روپڑیں

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی بالی ووڈ میں اپنے ابتدائی شب و روز کو یاد کرکے روپڑیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں آئٹم نمبر کی وجہ سے مشہور نورا فتیحی نے اپنی جدوجہد کی کہانی سنادی۔

ایک یوٹیوبر کو اپنے انٹرویو میں نورا فتیحی نے بتایا کہ وہ کینیڈا میں پلی بڑھی ہیں اور اس دوران ان کے گریڈز کم ہونے پر یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

نورا کا کہنا تھا کہ جب ان کے ساتھ ایسا ہوا تو انھوں نے اپنے دل کی سنی اور ایک انٹرٹینر بننے کا فیصلہ کیا۔

اپنے انٹرویو کے دوران نورا بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے ابتدائی دور کو یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔

انھوں نے کہا کہ انھیں ہر ایسے شخص کے لیے دکھ ہوتا ہے جو انٹرٹینر بننے کا خواہشمند ہے اور جو اس ’شیطانی‘ دنیا کے لیے اپنے خوابوں کو ترک کردیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ بھارت پہنچیں تو انھوں نے جیسا سوچا ویسا نہیں ہوا۔

انھوں نے کہا کہ انھیں مسترد کیا جاتا رہا، انھیں ڈرایا جاتا رہا، یہ ان کی اس سوچ پر ایک طمانچہ تھا۔

نورا کا کہنا تھا کہ وہ ایک درد ناک تجربے سے گزری ہیں۔

تازہ ترین