کنگنا نے سری دیوی کے بعد خود کو بالی ووڈ کی واحد کامیڈی اداکارہ قرار دیدیا

February 25, 2021

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوتنے سری دیوی کے بعد خود کو بالی ووڈ کی واحد کامیڈی اداکارہ قرار دے دیا۔

کنگنا رناوت نے اپنی فلم ’تنو ویڈز منو‘ کے 10 سال مکمل ہونے پر ایک ٹوئٹر صارف کا وہ ٹوئٹ شیئر کیا جس میں صارف نے ان کی اس فلم کے ایک منظر کی تصویر شیئر کی تھی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے صارف کے ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں عصبی کرداروں میں پھنس گئی تھی لیکن میری اس فلم نے میرے کیرئیر کو ایک نئی سمت میں تبدیل کیا۔‘

کنگنا رناوت نے کہا کہ ’میں نے کوئین، دتو اور کامیڈی انداز کے ساتھ مرکزی دھارے میں انٹری دی اور اپنے مزاحیہ وقت کو تقویت بخشی۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں اس فلم کے ذریعے لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے بعد بالی ووڈ کی واحد کامیڈی کرنے والی اداکارہ بن گئی۔‘

واضح رہے کہ فلم ’تنو ویڈز منو ریٹرنز‘ سال2011 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم میں کنگنا رناوت نے ڈبل کردار ادا کیا تھا۔