• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں بچپن میں کبھی بچوں کیساتھ نہیں کھیلی، کنگنا رناوت

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ اُنہیں یاد نہیں کہ وہ بچپن میں کبھی بچوں کے ساتھ کھیلی تھیں۔

اس حوالے سے کنگنا رناوت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔


کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بچپن میں مجھے بچوں کے ساتھ کھیلنا یاد نہیں کیونکہ میری پسندیدہ چیز یہ تھی کہ میں اپنی گڑیاؤں کے لیے فینسی لباس  بناؤں۔‘

 بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’اس پر مجھے گھنٹوں غور و فکر کرنا پسند تھا اور یہی وجہ ہے کہ میری آنکھیں گہری سوچ والی نظر آتی ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’بدقسمتی سے کچھ بچے بوڑھے پیدا ہوتے ہیں اور میں ان میں سے ایک ہوں۔‘

کنگنا رناوت کی مقبولیت کا اندازہ اُن کی پوسٹ پر آنے والے لائکس سے لگایا جاسکتا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے صرف ایک گھنٹہ قبل ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جس پر اب تک تین لاکھ 52 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت فلم انڈسٹری میں اقرباپروری کے خلاف آواز بلند کرنے والوں میں شامل ہیں، جبکہ انھوں نے اس انڈسٹری کو ’گٹر‘ سے تشبیہ دیدی تھی۔

تازہ ترین