مختلف واقعات میں نوجوان لڑکی سمیت 3 افراد جاں بحق

February 26, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور واقعات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق صفورا چورنگی کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے 30سالہ شکیل احمد جاں بحق ہوگیا ، شناختی کارڈ پر پتہ ٹھٹھہ کا درج ہے ، کورنگی نمبر 2 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ملک پپو ولد نبی بخش جاں بحق ہوگیا ، علاوہ ازیں کلفٹن للی برج کے قریب واقع سٹی کلب ریذ یڈینسی بلڈنگ سے پراسرار طور پر گرکر18سالہ ثانیہ د ختر جمیل جاں بحق ہو گئی ۔