سعودی ولی عہد کا اپینڈکس کا کامیاب آپریشن،اسپتال سے ڈسچارج

February 26, 2021

ریاض (شاہد نعیم)سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کا اپینڈکس کا آپریشن کامیاب رہا۔عرب میڈیا کے مطابق محمد بن سلمان کا لیپرواسکوپک آپریشن دارالحکومت ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں کیا گیا۔ آپریشن کے بعد اسی روز سعودی ولی عہد کواسپتال سے چھٹی بھی دے دی گئی۔