پنجاب میں بلوچ کلچر ڈے کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

February 26, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں بلوچ کلچر ڈے کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے عثمان بزدار نے کہا کہ 2 مارچ کو صوبے بھر میں بلوچ کلچر ڈے پر تقریبات ہوں گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تقریبات میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فنکار پرفارم کریں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ کلچر ڈے منانے سے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔