کوہاٹ: دکان پر چھاپا، غیرقانونی ہتھیار برآمد، ملزم زیر حراست

February 26, 2021

کوہاٹ پولیس نے ایک دکان پر چھاپا مارکر غیر قانونی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ڈی پی او کوہاٹ سہیل خالد کے مطابق مرکزی بازار سے پیوست بنوں مارکیٹ میں دکان پر چھاپے کے دوران خود کار ہتھیاروں اور کارتوس کی بھاری کھیپ برآمد کر لی ہے۔

برآمد کیے گئے ہتھیاروں میں سات ریپیٹر، 44 پستول، 50 چارجرز اور 11 ہزار 244 مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران پولیس نے دکان میں موجود ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لے کرتھانہ سٹی منتقل کردیا۔