سینیٹ الیکشن چوری ہونے نہیں دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

February 26, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دھاندلی کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ بن چکا ہے، سینیٹ الیکشن چوری ہونے نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی و غربت اور سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آج بھی صاف و شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔