ابھی کافی میچز باقی ہیں، بہت کچھ تبدیل ہو سکتا ہے،بین کٹنگ

February 27, 2021

لاہور(جنگ نیوز)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کا کہنا ہے کہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل ایڈیشن 6 میں آئیڈیل آغاز تو نہیں حاصل کرسکے ہیں لیکن ابھی ٹورنامنٹ میں کافی میچز باقی ہیں، بہت کچھ تبدیل ہوسکتا ہے۔ جیو نیوز کو انٹرویو میں 34 سالہ آلراؤنڈر نے کہا کہ پی ایس ایل میں اب تک جو ٹیم بعد میں بیٹنگ کررہی ہے اس کی جیت ہورہی ہے، ایسے میں ٹاس کا کردار کافی اہم ہوجاتا ہے۔