قومی وطن پارٹی کا قافلہ تیزی سے آگے بڑھتا جارہا ہے، انیسہ زیب

February 27, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کی مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات انیسہ زیب طاہر خیلی ایڈوکیٹ، صوبائی وائس چیئرپرسن وسابق رکن صوبائی وزیر حاجی ابرار حسین تنولی نے ہزارہ کے کئی سیاسی رہنمائوں اور ہزاروں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کے لئے دلیرانہ جدوجہد سے قومی وطن پارٹی عوام کی امیدوں کامحور بن گئی ہے قومی وطن پارٹی کی مقبولیت تیزی سے بڑھتی جارہی ہے اور قومی وطن پارٹی کا قافلہ تیزی سے آگے بڑھتا جارہا ہے صوبے بھر میں حکمران جماعت و مختلف سیاسی جماعتوں کے درجنوں رہنمائوں، وکلا، طلبا، نوجوانو ں اور ہزاروں لوگوں کی قومی وطن پارٹی میں دھڑا دھڑ شمولیت سے واضح وہ گیا ہے کہ عوام نے ملی رہبر و شیردل سیاستدان آفتاب احمد خان شیرپائو کی قیادت میں قومی وطن پارٹی کے پلیٹ فارم پرمتحد ہونے کا تہیہ کرلیا ہے اور آنے والا دور قومی وطن پارٹی ہی کا ہو گا۔ انیسہ زیب طاہر خیلی ایڈوکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب احمد خان شیرپائو کی ہدایت پر قومی وطن پارٹی کی طر ف سے عوام کو پی ڈی ایم لانگ مارچ کے لئے متحرک کرنے کے لئے عوامی مہم تیز کر دی ہے۔ لانگ مارچ کے شرکا جب اسلام آباد پہنچیں گے تو دما دم مست قلندر ہو گا۔ دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہو جائے گاور عوام کو نااہل نالائق و کرپٹ حکمرانوں سے نجات مل جائے گی۔