تجاوزات کیخلاف کارروائی پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

February 28, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں نالے کے اطراف میں تجاوزت کے خلاف کارروائی پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔علاقہ مکینوں نے اورنگی ڈسکو موڑ پر جمع ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انکے گھروں پر نشان لگائے گئے ہیں اور انہیں کوئی متبادل فراہم نہیں کیا جارہا ہے ۔ احتجاج میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شامل تھی ۔