بائیڈن سے جوہری ہتھیار چلانے کے اختیارات سے دستبرداری کا مطالبہ

February 28, 2021

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکا میں صدر بائیڈن کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے اراکین کانگریس نے وائٹ ہاؤس میں ایک خط بھجوایا ہے، جس میں وہ اپنے ہی صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کررہے ہیں، کہ وہ جوہری ہتھیار چلانے کے یکطرفہ اور کلی اختیارات سے دستبردار ہو جائیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر کے ساتھ ہمیشہ فوجی مددگار ایک بیگ اُٹھائے چلتا ہے جس میں جوہری ہتھیار چلانے کے لیے درکار لانچنگ کوڈز موجود ہوتے ہیں۔ صدر کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ جوہری جنگ کا حکم دیں یا دشمن کے اس طرح کے حملے کا جواب دیں۔