کوئٹہ، مغوی ANP رہنما کی لاش برآمد، احتجاج، 3 روزہ سوگ کا اعلان

February 28, 2021

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) سی آئی اے اورائیر پورٹ پولیس نے پانچ ماہ قبل ائیر پورٹ روڈ سے اغوا ہونے والے اے این پی کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹری اسد اللہ اچکزئی کی لاش نوحصار کے علاقے میں کنویں سے برآمد کر کے لیویز اہلکار سمیت دو اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے اعتراف کیا ہے کہ اغوا کے روز ہی اسد اللہ اچکزئی کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی تھی، ملزمان لوگ سریاب روڈپیٹرول پمپ پر ڈکیتی میں بھی ملوث تھےگرفتاری جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ممکن ہوئی ،دوسری جانب کوئٹہ میں اے این پی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی کے چچازاد بھائی کے قتل کیخلاف اے این پی اورپختون ایس ایف کا شدید احتجاج نعرے بازی، جلاؤ گھیراؤ کے واقعات بازار اور مارکیٹیں بند ہوگئیں، اے این پی نے ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے،مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر پر پارٹی پرچم سرنگوں رہیں گے۔ ان کی غائبانہ نماز جنازہ آج بروز اتوار باچا خان مرکز پشاور میں صبح 11 بجے ادا کی جائے گی، کوئٹہ میں ے این پی کی جانب سے آج کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں شٹرڈاؤن اور سات روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، اے این پی کے صدر اسفندیار ولی خان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسد اللہ اچکزئی کے قتل میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں پارٹی کے صوبائی ترجمان اسدخان اچکزئی کی شہادت پر گھرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسدخان اچکزئی کو اغوا ہوئے پانچ مہینے دودن ہوئے اس سلسلے پارٹی نے صوبہ بھر میں احتجاج شٹرڈاون کوئٹہ چمن شاہراہ کی بندش چمن میں دھرنا اور تمام اضلاع میں احتجاج کرتے رہےاس کے بعدپارٹی کی مرکزی قیادت نے اس دردناک واقعہ کانوٹس لیااور ملک بھر میں صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز اٹھائی ساتھ ہی ساتھ بلوچستان ہائی کورٹ میں بلوچستان بار کونسل کی جانب سے رٹ پٹیشن دائر کی گئی بیان میں کہا گیا کہ اس دوران انکا موبائل فون برآمد ہونا بعداذاں ان کی گاڑی برآمد ہونا اور کل ان کی مسخ شدہ لاش کی برآمدگی بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے اور جن خدشات کااظہار پارٹی قیادت کرتی رہی اسد خان اچکزئی کے ساتھ وہی ہوابیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اس حوالے سے تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے واقعے کی مکمل جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ اور ملوث کرداروں اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتی ہے۔