عرب اتحاد نے امریکی رپورٹ مسترد کردی

February 28, 2021


عرب اتحادی ملکوں نے جمال خاشقجی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی۔

متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت نے سعودی عرب کے موقف کی حمایت کر دی۔

اس سے پہلے سعودی وزارت خارجہ نے جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ کو منفی اور غلط قرار دے کر رد کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی رپورٹ میں الزام لگایا گیا تھا کہ سعودی اعلیٰ شخصیت نے اس آپریشن کی منظوری دی جس کاخاتمہ خاشقجی کےقتل پر ہوا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جمال خاشقجی کو 2018 میں استنبول کے سعودی سفارت خانہ میں قتل کیا گیا تھا۔