مہوش حیات کو کس سے لازوال عشق ہے؟

February 28, 2021

تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی فلم اسٹار مہوش حیات نے مداحوں کو اپنے لازوال عشق کے بارے میں بتادیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ گولڈن رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں۔

مذکورہ تصویر میں مہوش حیات رات کی چاندنی سے محظوظ ہوتی نظر آرہی ہیں۔

مہوش حیات نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا اور پورے چاند کا ایک لازوال عشق ہے۔‘

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں دل والے ایموجی اور مُسکرانے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگز ’FullMoonMagic‘ اور ’MyConstant‘ بھی استعمال کیے۔

مہوش حیات کی اس دلکش تصویر کو ٹوئٹر صارفین بےحد پسند کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مہوش حیات اکثر سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے چاند سے اپنی محبت کا اظہار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔