• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے شاعر مشرق علامہ اقبال سے منسوب غلط اشعار شیئر کرنے کی غلطی مان لی۔

گزشتہ دِنوں مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور اُس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے محمد اسماعیل الکرخی ندوی کی شاعری کے چند اشعار لکھے تھے لیکن مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں اِن اشعار کو شاعرِ مشرق علامہ اقبال سے منسوب کردیا تھا۔

مہوش حیات اپنے اس ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی تھیں جس کے بعد اُنہوں نے اپنی غلطی کو مانتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنا ایک بیان جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں مہوش حیات نے لکھا کہ ’مجھے مطلع کیا گیا تھا کہ میں نے جو اشعار علامہ اقبال کے نام سے منسوب کیے وہ در حقیقت محمد اسماعیل کے تھے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’اِس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ گوگل ہمیشہ درست معلومات فراہم نہیں کرتا۔‘

یہ بھی پڑھیے: مہوش حیات نے علامہ اقبال سے غلط اشعار منسوب کردی

تازہ ترین