ڈکیتی کے دوران نوجوان کا قتل، پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

March 01, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )غریب آباد میں دوران ڈکیتی نوجوان اسامہ سعید کے قتل کا واقعہ میں پیش رفت،پولیس نے واقعہ میں 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔واقعہ کے عینی شاہد اور مقتول کے دوست نے ایک ملزم کا خاکہ بھی بنوایا ہے، پولیس ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست ایک ملزم خاکہ سے مشابت رکھتا ہے، زیرحراست مشتبہ افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے اور اسلحہ کا فارنزک کروایا جائے گا، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،مقتول اور عینی شاہد گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر موجود تھے، دو موٹرسائیکلوں پر 4 ملزموں نے واردات کی۔