حکومت کی کارکردگی دعوئوں تک محدود ہے‘ ن لیگ

March 01, 2021

کوئٹہ(پ ر )پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے بیان میں اے این پی کے صدر اصغر اچکزئی کے چچا زاد بھائی اسد اچکزئی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان کے قاتلوں اوراغوا کاروں کو فوری گرفتار کرے انہوں نے کہا کہ حکومتی کارکردگی دعوئوں اور ترقیاتی کام صرف کاغذوں تک محدود ہیں نوکریاں برائے فروخت ہیں جبکہ عوام مہنگائی و بیروزگاری سے پریشان اور دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوگئے۔ اڑھائی سال میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔انہوں نے گزشتہ روز نواں کلی میں صحبت خان کے قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، انہوں نے بیان میںکہا کہ ہنہ اوڑک شمالی سمیت دیگر علاقوں میں لینڈ مافیا کے غلط کاموں کو روکا جائے جس سے تباہی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔