سکھر، ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق، ورثا مشتعل

March 01, 2021

سکھر کے نجی اسپتال میں ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق ہوگیا، مشتعل ورثا نے ڈاکٹر پر حملہ کردیا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان اسپتال میں داخل ہوئے اور ڈاکٹر و عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔