دلیپ کمار اور راج کپور کے گھر خریدنے کے لیے رقم فراہم

March 01, 2021

خیبر پختون خوا حکومت نے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار کا آبائی مکان اور راج کپور کی حویلی خریدنے کے لیے دو کروڑ 30 لاکھ روپے سے زیادہ رقم ضلعی انتظامیہ کو فراہم کر دی۔

دونوں گھروں کے مالکان نے حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر گھر فروخت کرنے سے انکار کردیا۔

ڈائریکٹر آرکیالوجی کا کہنا ہے کہ دونوں مکانوں کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا، مالکان حکومتی پیش کش رد نہیں کر سکتے۔