میانمار، سیکیورٹی فورسز کا مظاہرین پر بدترین تشدد

March 01, 2021


میانمار میں آج بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے تشدد میں 18 مظاہرین ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ احتجاج میں شریک270 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کے بدترین تشدد کے بعد مظاہرین ایک بار پھر سڑکوں پر موجود ہیں جبکہ لاشیو ٹاؤن میں مظاہرین سڑکوں پر جمع ہوئے اور فوجی بغاوت کیخلاف نعرے بازی کی۔

ینگون میں احتجاجی مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تقریبات ہوئیں۔

اقوام متحدہ، امریکا، برطانیہ نے میانمار میں سیکیورٹی فورسز کے پرتشدد کریک ڈاؤن کی پُر زور مذمت کی ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے میانمار کے فوجی لیڈروں کیخلاف مزید پابندیاں لگنے کا اشارہ بھی دیا ہے۔

دوسری جانب آنگ سان سوچی کیخلاف کیس کی سماعت بھی آج ہونی ہے۔