اٹارنی جنرل آف پاکستان کا سپریم کورٹ کی رائےکاخیر مقدم

March 01, 2021


اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے سپریم کورٹ کے سینیٹ الیکشن آئین کے تحت کروانے کی رائے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب الیکشن کمیشن 3 مارچ کو انتخابات میں عدالتی رائے پر عمل کرے، عدالت کی بیلٹ کی سیکریسی دائمی نہ ہونے کی رائے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے عدالت نے واضح طور پر ٹیکنالوجی کے استعمال کا کہا ہے، ابھی بیلٹ پیپر چھپے نہیں، الیکشن کمیشن بیلٹ پیپر کو شناخت بنا سکتا ہے۔

اٹارنی جنرل کے مطابق سینیٹ الیکشن ترمیمی آرڈیننس عدالتی رائے کے بعد 2021 اب ختم ہوچکا، سینیٹ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2021 عدالتی رائے سے مشروط تھا۔