مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی شکایات کا ازالہ کردیا، ایم ڈی واٹر بورڈ

March 02, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم ڈ ی واٹربور ڈ اسداللہ خان کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی سیکڑوں شکایات کا ازالہ کردیا ہے، جبکہ رساؤ کا شکار پانی کی لائنوں کی مرمت کرکے پانی کا ضیاع بھی روک دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹراسداللہ خان کے اس ضمن میں جاری احکامات پر واٹربورڈ کے عملے نے اخبارات میں شائع اور ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی نکاسی آب کی شکایات کا ریکارڈ مدت میں خاتمہ کردیا ، واٹر بورڈ کے عملے نے راڈنگ، جیٹنگ، سیور کلینگ اور ونچنگ مشینوں کی مدد سے رات ودن کے مختلف پہر میں گلستان سوسائٹی،بن قاسم ملیر، شاہ فیصل کالونی یوسی 7،گلستان جوہر، ٹوڈی ناظم آباد،اسماء گارڈن اسکیم 33،میوہ شاہ قبرستان یوسی 7سائٹ ٹاؤن،لیاری کی یوسی 7،6سمیت دیگر علاقوں، جہان آباد یوسی 7، گلشن ضیاء اورنگی ٹاؤن،شاہ فیصل کالونی بوستان رفیع اور یوسی 14،13ای،بلاک 17،14، اور بلاک 2گلشن اقبال، صفورا چوک، ڈینسوہال سمیت شہر کے دیگر علاقوں کی چوک سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی صفائی کرکے سیوریج اوورفلو کی شکایات کا خاتمہ کردیا ہے۔