کورنگی سے ایک شخص کی لاش ملی

March 02, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر ڈھائی باکری پمپ کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، متوفی کی شناخت 56 سالہ عظیم ولد عبدالرحمٰن کے نام سے کی گئی ،متوفی کورنگی ڈیڑھ نمبر کا رہائشی تھا۔پولیس نے بتایا کہ متوفی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔