واٹر بورڈ کے اپنے ذرائع آمدن، بروقت تنخواہوں کی ادائیگی

March 02, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،کراچی میں موجود بلدیاتی اداروں میں وہ واحد سرکاری ادارہ بن گیا ہے جو اپنے ملازمین کو ہر ماہ تنخواہوں کی وقت پر ادائیگی یقینی بناتاہےایم ڈی واٹربورڈ اسد ﷲ خان کی ہدایت پر واٹربورڈ کے شعبہ مالیات نےپیر یکم مارچ کو تمام ملازمین کی تنخواہ ان کے بنک اکاؤنٹس میں جمع کرادی ترجمان کے مطابق ایک گریڈ سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہ شام کو ان کے اکاؤنٹس میں پہنچ چکی تھی جبکہ 17 اور اس سے زائد گریڈ کے افسران کے لئے ہدایت کی گئی کہ تنخواہ بنک کے سسٹم میں موجود ہے تاہم بنک نیٹ ورک پر شدید دباؤ کے باعث چند گھنٹوں بعد نکالی جاسکتی ہے واضح رہے واٹر بورڈ اپنے ذرائع آمدن سےنہ صرف ملازمین کی تنخواہیں،پنشن اور میڈیکل وغیرہ کی ہرماہ بروقت ادائیگی کو یقینی بناتا ہے فراہمی ونکاسی آب سے متعلق بعض ہنگامی نوعیت کے کام بھی اپنے ذرائی آمدن سے انجام دیتا ہےشہر کے دیگر اداروں کے ڈی اے ،کے ایم سی، ایس بی سی اے میں تنخواہیں مسلسل دو دو ماہ تاخیر کا شکار ہیں ریٹائرڈ ملازمین کےواجبات اربوں میں پہنچ چکے ہیں ڈی ایم سیز کی صورتحال بھی اچھی نہیں ہے ملازمین کو بمشکل دوسرے اور تیسرے ہفتے تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں ملازمین کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات سندھ بھی تاحال اس کا کوئی حل نہیں نکال سکا ہےمعمولی غلطی پر تبادلہ اور کارروائی تو فوراً ہو جاتی ہےلیکن بروقت تنخواہوں کے حق کو کبھی نہیں تسلیم کیا گیا نتیجتاً اس کا اثر ملازمین کی کارکردگی پر پڑتا ہے وہ مایوس اور پریشان رہتے ہیں اور صورتحال کا شہری خمیازہ بگھتے ہیں ان اداروں کے ڈی جی ،ایڈ منسٹریٹرز اور میونسپل کمشنرز کو بھی کوئی کو ئی خاص دلچسپی نہیں ہے ملازمین احتجاج کر کے تھے چکے ہیں اورکوئی پرسان حال نہیں ہے۔