محکمہ سوشل سکیورٹی میں سرکاری گاڑیوں کے بلاوجہ استعمال پر پابندی

March 02, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) محکمہ سوشل سکیورٹی پنجاب نےپروٹوکول ڈیوٹی کے نام پر سرکاری گاڑیوں کے بلاوجہ استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ افسران و ملازمین کو متعلقہ برانچ سے گاڑیوں کی درخواست اور سفر کی وجوہات تحریری طور پر بتانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔