عالیہ بھٹ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم پروڈیوس کریں گی

March 02, 2021

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھنے کے اعلان کے بعد کہا ہے کہ وہ اپنی پہلی فلم بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ پروڈیوس کریں گی۔

عالیہ بھٹ نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’ڈارلنگ‘ کے حوالے سے بتایا کہ اس فلم کے شریک پروڈیوسر شاہ رخ خان ہیں جب کہ وہ خود بھی اس فلم میں اداکاری کریں گی۔


عالیہ بھٹ نے فلم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں ان کے علاوہ شیفالی شاہ، وجے ورمہ اور روشان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔جبکہ اس کے ہدایت کار جسمیت ہیں۔

فلم ’ڈارلنگ‘ میں عالیہ بھٹ اور اداکارہ شیفالی شاہ ماں اور بیٹی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔