پرنس فلپ علاج کیلئے دوسرے اسپتال منتقل

March 02, 2021

ملکہ برطانیہ کے شوہر پرنس فلپ کو علاج کیلئے دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

99 سالہ ڈیوک آف ایڈنبرا کو انفیکشن پر دو ہفتہ قبل اسپتال داخل کیا گیا تھا۔

بکنگھم پیلس نے توقع ظاہر کی ہے کہ پرنس فلپ رواں ہفتہ کے اختتام تک اسپتال میں رہیں گے۔