ثانیہ مرزا قطر ٹینس کے کوارٹر فائنل میں

March 03, 2021

دوحا (اے پی پی) بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی سلووینیا کی جوڑی دارآندریجا کلیپک ڈبلیو ٹی اے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے یوکرین کی لیوڈیمیلا وکٹوریونا کیچینوک اور ان کی ہم وطن جوڑی دار نادیہ وکٹوریوانا کیچینوک کو شکست دیکر ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔