‎وبا میں سفارتخانہ پاکستان لندن کی کاوشوں کو سراہتے ہیں

March 04, 2021

لندن ( پ ر)برطانیہ میں کورونا وبا کی شدید لہر اور لاک ڈاؤن کے باوجود پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹس کی اوورسیز کمیونٹی کیلئے کاوشیں و سہولیات کی فراہمی سمیت یکم مارچ سے قونصلر سروسز کی بحالی لائق تحسین ہے ۔ مانچسٹر کی طرح لندن اور برمنگھم سے بھی پی آئی اے کی ڈائریکٹ ہفتہ وار چاٹرڈ فلائٹس شروع کی جائیں تاکہ اوورسیز کمیونٹی کو سفری سہولیات کے ساتھ میتوں کی فری ری پیٹری ایشن میں بھی مدد مل سکے ،ہائی کمیشن کی جانب سے نادرا ، پاسپورٹ ، سفری دستاویزات ، ایمرجنسی ویزا ،دستاویزات کی تصدیق اور قونصلر سروسز کا یکم مارچ سے بحالی کا فیصلہ احسن اقدام ہے، برطانیہ میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان اور سفارتخانے و قونصلیٹس کے دیگر اعلیٰ افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کے بانی چیئرمین و ترجمان او پی سی پنجاب نعیم نقشبندی ، مرکزی صدر حاجی عابد حسین ، مرکزی سیکرٹری جنرل آصف خان،سینئر نائب صدر چوہدری آفتاب حسین، صدر ساؤتھ انگلینڈ اسلم ڈوگر، صدر گریٹر لندن فدا حسین چوہدری، عمران رانا ، ملک امیر کابل ، شوکت حیات اعوان ، چوہدری سفیر ، ارشد کیانی ،کوآرڈینیٹر لندن امجد امین بوبی، مجاہد حسین، نعیم طاہر، انجنئیر فرخ جمیل ، انجینئر وقاص امجد تارڑ ایڈوکیٹ ، پروفیسر مسعود ہزاروی ، عمانوئیل رائے، ایسٹر کھوکھر، ثمینہ خان، ڈاکٹر نورین اعوان ، سردار عاصمہ عظیم، ہارون نذیر،عاصم رشید ،چوہدری اورنگزیب ،سردار احمد بلوچ ، طارق چوہدری، چوہدری شعبان،عابد مغل ،چوہدری امجد ،کونسلر قیصر چوہدری ،کونسلر عنصر حسین، میئر آف ہائی ویکمب مزمل حسین ، کونسلر ضیاء احمد ،کونسلر ماجد ، راجہ ظفر اقبال ،کونسلر کاشان واجد ،کونسلر نوید رانا ،کونسلر مسعود ، کونسلر طاہر ملک،کونسلر الطاف خان،کونسلر راج ولی خان، کونسلر وحید ، کونسلر نیک نام ،کونسلر مسعود، کونسلر اصغر مجید،کونسلر الیاس،کونسلر گل مواذ خان، صغیر اعظم ، چوہدری عابد حسین، عمران حمید، عبدالغفار ، چوہدری ریاض ،ساجد مظہر،لطیف عامر ملک ، افتخار ملک ،کیپٹن منیر، کونسلر ضیاء احمد،بیرسٹر ارمان عالم، منصور کیانی ،چوہدری احسن گھرال ، عمر شیخ ، ٹیپو سلطان ارسل ، کرنل ریٹائرڈ اقبال ،کرن عائشہ خالدنے اپنے ایک بیان میں کیا۔