امریکا میں انتہا پسندی بڑھ رہی ہے، ایف بی آئی چیف

March 04, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے امریکی دارالحکومت میں جنوری کے ہنگامے کو دو ٹوک انداز میں ملکی دہشت گردی قرار دیا ہے اور آبائی علاقوں میں پرتشدد انتہا پسندی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے خطرے کا انتباہ دیا ہے جن سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے تیزی سے حرکت میں آرہے ہیں۔