فیڈرل سروس ٹریبونل کے چیئرمین قاضی خالد کی کراچی آمد،اپیلوں کی سماعت کرینگے

March 04, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل سروس ٹریبونل کے چیئرمین اور سابق وزیر تعلیم قاضی خالد علی کراچی پہنچ گئے، وہ فیڈرل سروس ٹریبونل کراچی میں دو ہفتوں تک وفاقی ملازمین کی جانب سے داخل کی گئی سروس اپیلوں کی سماعت کرینگْے، ان کے ہمراہ دو رکنی بنچ میں رکن شجاع الدین بھی شامل ہونگے، وہ کراچی میں فیڈرل سروس ٹریبونل کی عمارت کی تعمیر کیلئے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیں گے۔