مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں ملیں

March 04, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گذری پل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، اسپتال میں اس کی شناخت 50سالہ محمد جمیل کے نام سے ہوئی ہے۔ ناظم آباد نمبر 2 محمدی مسجد کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔