کراچی: منشیات فروش میاں، بیوی، ڈرائیور گرفتار

March 04, 2021

کراچی کے علاقے ملیر میں واقع میمن گوٹھ سے پولیس نے منشیات فروش میاں بیوی کو ڈرائیور سمیت گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیئے گئے ملزمان کے قبضے سے منشیات اور کار برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق میمن گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر 1 کار کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 4 کلو سے زائد چرس ملی۔

کار میں سوار ملزمان میاں، بیوی اور ان کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت کلثوم، نور فیض اور نواز علی کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان کی جانب سے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار پولیس نے تحویل میں لے لی ہے جبکہ ملزمان سے ان کے ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔