وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ، چئیرمین سینیٹ کا چناؤ حکومت نے پی پی سے مدد مانگ لی

March 04, 2021


وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ، چئیرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے چناؤ کے معاملے پر حکومت نے پیپلز پارٹی سے مدد مانگ لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات آج شام یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر ہوگی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔