سوڈان میں مسافر طیارہ تباہ ہوگیا، 10افراد ہلاک

March 05, 2021

جوبا ( نیوز ڈیسک) جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ جنوبی سوڈان میں رات کے وقت پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 8 مسافراور عملے کے 2ارکان شامل ہیں۔ ساؤتھ سپریم ائرلائن کی فلائٹ ایچ کے 4274 مسافروں کو لے کر دارالحکومت جوبا سے جونگلی ریاست کے شہر پیری جارہی تھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ طیارہ حادثے کا دوسرا واقعہ ہے جو ریجنل ائرلائن کے ساتھ پیش آیا ہے۔ اس سے قبل 2017 میں پہلا واقعہ رونما ہوا تھا کہ جب اس ائرلائن کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور طیارہ ہنگامی لینڈ نگ کے دوران ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا تھا ۔واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔