اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کو کھانے اور مشروبات پر عائد پابندی اٹھانے کی تجویز

March 05, 2021

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کو کھانے اور مشروبات پیش کرنے پر عائد پابندی اٹھانے کی تجویز دیدی،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایوی ایشن ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے جس میں ڈائریکٹرایئرٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ کورونا پھیلا ئوروکنے میں قومی کاوشیں کامیاب رہیں، این سی او سی سے پابندی اٹھانے کیلئے رجوع کیا جاسکتا ہے اور پروازوں پرکھانے اور مشروبات پیش کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔