سینیٹ الیکشن میں کامیابی جام کمال کی سیاسی بصیرت ہے‘بی اے پی

March 05, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بی اے پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری شبیر نے کہاہے کہ حکومت کا اپنے اتحادیوں کے ساتھ سینیٹ الیکشن میں کامیابی وزیراعلیٰ جام کمال خان کی سیاسی بصیرت اور ارکان اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہےجام کمال کی قیادت میں بی اے پی اوراتحادی جماعتوں نے بلوچستان کی سیاست میں ایک نئی تاریخ رقم کی انہوںنے پارٹی کارکنوں سے گفتگوکر تے ہوئے کہاکہ مختصر وقت میں پارٹی نے اعلیٰ سیاسی بصیرت اورترقی پسند وژن کے حامل قائدین کی سربراہی میں تاریخی سفر طے کرکےجماعت کو ملک کی صف اول کی سیاسی پارٹیوں کے برابر لاکھڑا کیاہے اس تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے بلوچستان کے آئینی حقوق کے حصول کے ساتھ صوبے میں قیام امن ، عوام کی ترقی و خوشحالی ، بےروزگاری کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔