ڈکیتی و چوری کی 14مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے کا نقصان

March 05, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی 14مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کا سامان ونقدی سمیت دیگر اشیا سے محروم ہوگئے، پولیس نے مقدمات کا اندراج کرکے کارروائی شروع کردی۔ پل مظفر آباد باقر علی سےڈاکو موٹر سائیکل سمیت موبائل چھین کر فرار ہوگئے، جعفر کالونی میں ڈاکٹر سعید احمد سے ڈاکو نقدی 10ہزار و موبائل لےگئے، جناح ٹاؤن مسزڈاکٹر فیاض سے دو ڈاکو نقدی تین ہزار و دو تولہ طلائی جیولری چھین کر لےگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے لکڑ منڈی محمد عرفان سے دو ڈاکوئوں نے نقدی 1 لاکھ 10 ہزار و موبائل چھین لیاگیا، جھنڈے والا میں محمد انصر سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 3 لاکھ 50 ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ ممتازآباد کے علاقے محمد رضوان کے کریانہ سٹور پر تین ملزمان نے چوکیدار کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر سامان مالیت 2 لاکھ 56 ہزار گاڑی میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے، ڈیرہ محمدی نثار احمد کی موٹرسائیکل ، ممتازآباد کے علاقے قاسم پور گراونڈ عبدالمنان ودیگر افراد کے 17 موبائلز، تھانہ گلگشت کےعلاقے سہیل کی جیب سے موبائل، نوید اکرم، تھانہ صدر کے علاقےمحمد اصغر کی موٹرسائیکلیں، تھانہ دہلی گیٹ کےعلاقےحاجی محمد سلمان کا موبائل، تھانہ مخدوم رشید کے علاقےصغیر احمدکےبھانہ سے مویشی جبکہ تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے ناہید اظہر کے پرس سے نقدی10ہزار سمیت موبائل چوری ہوگئے۔